
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف جیت کا کریڈٹ آصف علی کو جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے گزشتہ روز سنسنی خیز جیت کے بعد کپتان بابر اعظم کی ریویو ویڈیوجاری کی جس میں بابر اعظم نے کہا کہ جس طرح ہماری بولنگ ہے افغانستان نے ہمارے خلاف 10 سے 15 رنز زیادہ اسکور کیے لیکن کوئی بات نہیں یہ میچ کا حصہ ہے ، کوشش کریں گے کہ آئندہ میچز میں یہ غلطیاں نہ ہوں۔
Captain reviews Pakistan’s thrilling win against Afghanistan.#WeHaveWeWill#T20WorldCup pic.twitter.com/wr2J8kjdNc
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 29, 2021
کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میرا رول یہی تھا کہ میچ کو آخر تک لیکر جاؤں لیکن کریڈٹ افغانستان کو بھی دوں گا ان کی بولنگ کافی اچھی ہےان کے پاس بہترین بولرز ہیں۔
آصف علی کے بارے میں کہا کہ انہوں نے 2 میچز میں شاندار کارکردگی دکھائی، آصف نے وہی کیا جس کی وجہ سے وہ جانیں جاتے ہے ایک ہی اوور میں میچ ختم کردیا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بحیثیت کپتان بہت اعتماد ملتا ہے کہ آپ کی ٹیم کا کھلاڑی میچ جتواتا ہے، میرے لیے یہ بہت خوش آئند بات ہے۔
انہوں نے شائقین سے درخواست کی کہ اچھے اور برے وقت میں آپ کی سپورٹ چاہیے جو کہ آپ کرتے بھی ہیں لیکن جب کسی کھلاڑی کا برا وقت ہوتا ہے تو اگر اس وقت آپ اس کو سپورٹ کریں تو کھلاڑی بھی اچھا پرفارم کر کے دکھا ئیں گے۔
بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ ری لیکس نہ ہوں اور آئندہ دومیچز میں بھی اسی طرح کی کارکردگی دکھائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں پاکستان نے آصف علی کے 4 چھکوں کی بدولت افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News