Advertisement
Advertisement
Advertisement

شائقین کرکٹ ہوجائیں تیار، اب ہوگی چھکے چوکوں کی برسات

Now Reading:

شائقین کرکٹ ہوجائیں تیار، اب ہوگی چھکے چوکوں کی برسات
team

 

شائقین کرکٹ ہوجائیں تیار کیونکہ اب ہوگی چھکے چوکوں کی برسات۔

تفصیلات کے مطابق 17اکتوبر سے میگا ایونٹ کا پہلا مرحلہ شروع ہوگا، 17اکتوبر کو گروپ میچز کا پہلا میچ اومان اور پاپوا نیوگنی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے، فاتح ٹیم کو 16لاکھ ڈالرز ملیں گے، رنرز اپ کو 8 لاکھ جبکہ سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیمیں چار چار لاکھ ڈالرز کی حقدار ٹھہریں گی۔

ٹیموں کے گروپ میچز جیتنے کی رقم علیحدہ ہوگی، اگر پاکستانی ٹیم گروپ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ورلڈکپ جیتتی ہے تو وہ 32 کروڑ روپے کمالے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں، قومی کرکٹرز آج بدھ کو آرام کریں گے جبکہ دوسرا سیناریو میچ جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، پاکستان اسکواڈ 15اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہو گا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہو گا، پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اپنا دوسرا میچ 26اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، قومی کھلاڑی اپنے تیسرے میچ میں 29 اکتوبر کو افغانستان کے مدمقابل ہوں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر