Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کے آئین کا حصہ ہے، خسرو بختیار

Now Reading:

خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کے آئین کا حصہ ہے، خسرو بختیار

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کے آئین کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کے مرکزی کردار کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے کہ وہ قومی زندگی کے ہر شعبے، بشمول سیاست میں کلیدی کردار ادا کریں، آج کے پاکستان میں ماضی کی نسبت ایک بڑی تعداد میں لڑکیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور پیشہ ورانہ شعبوں سے منسلک ہیں۔

خسرو بختیار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہنر مند کارکنوں، تسلیم شدہ ادارے اور مواقع سے متعلق ڈیٹا کی معلومات رکن ممالک کے درمیان شیئر کرنے اور خواتین تارکین وطن کارکنوں کی شرکت کو بڑھانے کے لیے کوششوں کو آگے بڑھائے گا۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی ہے اور اس کے لئے بہت سی پالیسی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔

Advertisement

خسرو بختیار کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے تارکین وطن کارکن ہماری قوم کے لئے باعث فخر بنیں گے اور انہیں یو اے ای اور پاکستان  کے درمیان ایک موثر پل سمجھا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان اپنی مدت سربراہی میں ایک موثر ایکشن پلان بنانے کی پوری کوشش کرے گا جس کی بنیاد پہلے سے رکھی گئی ہے۔

خسرو بختیار نے علاقائی تعاون کے ایک نئے دور کے لئے پاکستان کا وژن واضح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قانونی نقل مکانی، عالمگیر مہارت کی ترقی اور سرٹیفیکیشن کے ساتھ ساتھ ملازمت اور کارکنوں کے سماجی تحفظ کے لیئے خصوصی توجہ دے گا۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار نے نئے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے دستیاب افرادی قوت  کی استعداد میں اضافے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

خسرو بختیار کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابوظہبی ڈائیلاگ رکن ممالک کے درمیان خیالات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ بہترین طریقوں کے اشتراک کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، ابوظہبی ڈائیلاگ نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ میں  ایک نمایاں کردار  ادا کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے دوطرفہ شراکت داری قائم کرنے میں “ابوظہبی ڈائیلاگ  کی اہمیت” کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک کثیر جہتی فورم ہے اور دوطرفہ علاقائی تعاون اور شراکت داری کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر