ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی نے قومی ٹیم کی جیت پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آصف علی نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں جو پاک نیوزی لینڈ میچ کی ہیں۔
کرکٹر کی جانب سے شیئر کردہ دو تصاویر میں سے پہلی تصویر اس وقت کی ہے جب ٹیم کے مشکل وقت میں آصف علی نے زوردار چھکا مارا تھا۔
آصف علی نے دوسری تصویر مین آف دی میچ قرار دیے جانے والے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ساتھ شیئر کی۔
کرکٹر نے پوسٹ کے کیپشن میں الحمداللہ لکھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی پرفارمنس سے مطمئن اور بے حد خوش ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پاکستان اپنا تیسرا میچ کل (جمعے) کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News