Advertisement
Advertisement
Advertisement

بین الصوبائی تھروبال چیمپئین شپ 5 نومبر سے شروع ہو گی، پاکستان تھروبال فیڈریشن

Now Reading:

بین الصوبائی تھروبال چیمپئین شپ 5 نومبر سے شروع ہو گی، پاکستان تھروبال فیڈریشن

بلوچستان تھروبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے بین الصوبائی تھروبال چیمپئین شپ 5 نومبر سے ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں شروع ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق  بلوچستان تھروبال ایسوسی ایشن کی صدر اختر خان نے بتایاکہ چیمپئین پئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

چیمپئین شپ میں مردوں اور خواتین کے الگ الگ مقابلے منعقد ہونگے، ان مقابلوں میں چھ مرد اور چھ خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں میزبان بلوچستان، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

چیمپئین شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 4 نومبر کو شام چار بجے ہوگی جس میں چیمپئین شپ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔

چیمپئین شپ 7 نومبر تک جاری رہے گی اور چیمپئین شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر