اسکول وین
اوکاڑہ میں مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم دیپالپور روڈ پر ہوا ہے اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا اس ضمن میں کہا ہے کہ اوکاڑہ دیپالپور روڈ نزد 51 ٹو ایل کے پاس مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم ہو گیا ہے اور حادثہ کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی تین ایمبولینسر اور ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں تھیں، اور ریسکیو ٹیموں نے ایک وکٹم کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی تھی۔
ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ6 متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی اور ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News