سندھ میں انجینئرنگ اور میڈیکل کے طلباء تاحال پریشان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے تاحال نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث طلباء کو کالجز اور جامعات میں داخلوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
تعلیمی بورڈز نے محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے احکامات بھی نظر انداز کر دیے ہیں جبکہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے واضح کیا تھا کہ نتائج بروقت جاری کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے بروقت نتائج جاری نہ ہونے پر جامعات نے میٹرک کی بنیاد پر داخلے دینے پر غور شروع کر دیا ہے ، این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی میٹرک کی بنیاد پر داخلہ دینے کا اعلان کر چکی ہے۔
خیال رہے کہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ایک لاکھ 12 ہزار 5 سو 97 طلباء نتیجے کے منتظر ہیں، رواں سال سندھ کے تعلیمی بورڈز نے اختیاری مضامین کے پرچے لیے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News