Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے این ایف انٹیلیجنس کی کارروائی، آئل ٹینکر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Now Reading:

اے این ایف انٹیلیجنس کی کارروائی، آئل ٹینکر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اے این ایف بلوچستان اور اے این ایف انٹیلیجنس کی جانب سے  حب میں مشترکہ کامیاب کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی روڈ پر واقع حب بائی پاس کے قریب دوران تلاشی آئل ٹینکر سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی گئی ہے۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ چرس آئل ٹینکر کے مختلف حصوں میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی جبکہ برآمد شدہ چرس کا وزن 631 کلوگرام ہے۔

 ترجمان اے این ایف کے مطابق دوران کارروائی پشین کے رہائشی دو ملزمان کو موقع پر گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان منشیات کوئٹہ سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم اب دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر