Advertisement
Advertisement
Advertisement

ای سی بی نے اپنے کسی کھلاڑی سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا نہیں پوچھا ،چیئرمین پی سی بی

Now Reading:

ای سی بی نے اپنے کسی کھلاڑی سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا نہیں پوچھا ،چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بوررڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ  انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے کسی کھلاڑی سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا نہیں پوچھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین  رمیز راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیوزی لینڈ کو اپنی شرائط نومبر 2022ء میں منسوخ شدہ دورے کی تجویز دے سکتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا نیوزی لینڈ کی دیکھا دیکھی انگلینڈ نے بھی پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا، اگر پاکستان کی جگہ بھارت ہوتا تو کوئی ٹیم دورہ منسوخ نہ کرتی۔

ایک سوال کے جواب میں رمیز راجہ کا کہنا تھا صاف سی بات ہے کہ ورلڈ کرکٹ میں پیسہ بولتا ہے، میری تجویز ہے کہ پاکستان میں ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور بنگلا دیش کی ٹرائی سیریز ہو، اس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طاقت نظر آئے گی، پاکستان کرکٹ اکانومی بہتر ہوگی تو آئی سی سی پھر بات بھی سنے گا۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے بھی پیسے بنانے ہیں اور  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کو بھی ریوینیو بنا کر دینا ہے۔

Advertisement

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کوئی زمبابوے یا سیکنڈ گریڈ ٹیم نہیں بلکہ ورلڈکپ جیتی ہوئی ٹیم ہے، مغربی بلاک کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چلنا بھی ہے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفسز بہترین بن سکتے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ پیسہ بچائے گا بھی اور لگائے گا بھی، جو بندہ پاکستان کرکٹ کو آگے لے کر جائے گا اسے پاکستان کرکٹ بورڈ میں لائیں گے۔

 چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا ایک ملین ڈالر کی ایک ڈراپ ان پچ ہے اور 2 کمپنیاں لگانے کو تیار ہیں، پی سی بی نے سوچا ہے کہ اسٹیڈیم کے نیمنگ رائٹس پرائیویٹ کمپنیوں کو دیے جائیں۔

چیئرمین پی سی بی  رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ میں 13 کروڑ روپے میں قدافی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیا فلڈ لائٹس کا سٹرکچر کھڑا کر سکتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر