
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے بلوچستان میں زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔
اسد قیصر اور قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، زخموں کو بہترین طبی سہولیات اور متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے اللہ تعالیٰ سے زلزلے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخموں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News