Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ

Now Reading:

پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ

 

حکومت پنجاب کی جانب سے کورونا وائرس کے بتدریج کم ہوتے خطرہ کے پیش نظر پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام 36 اضلاع کے لاک ڈاؤن آرڈر کا  اعلامیہ بھی  جاری کردیا گیا ہے جبکہ  اس آرڈر کا اطلاق 16 اکتوبر سے 31اکتوبر تک پنجاب کے علاوہ تمام اضلاع میں ہوگا۔

سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ مارکیٹ اور کاروباری مراکز 10 بجے تک کھل سکیں گے جبکہ پنجاب بھر میں ہفتہ کے ساتوں دن معمولات زندگی بحال رہیں گے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹیورنٹس میں انڈور ڈائننگ کی 50فیصد گنجائش کے ساتھ صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو رات 11:59 تک اجازت ہو گی جبکہ آؤٹ ڈور ڈائننگ میں بھی رات 11:59 تک صرف ویکسی نیٹڈ افراد کے داخلے کی اجازت ہو گی۔

Advertisement

اسکے علاوہ  انڈور شادیوں کی تقریبات میں صرف 300 ویکسی نیٹڈ افراد کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہو گی جبکہ آؤٹ ڈور شادیوں میں صرف 500 ویکسی نیٹڈ افراد کی اجازت ہو گی۔

تمام مزارات مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے کھلیں رہیں گے جبکہ سینما گھر، کانٹیکٹ اسپورٹس اور جمز  مکمل ویکسینٹڈ افراد کے لیے کھلے رہیں گے۔

تمام نجی و سرکاری دفاتر بھی معمول کے اوقات میں 100 فیصد عملہ کے ساتھ کام کرسکیں گے جبکہ ریل سروس بھی  70فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی۔

واضح رہے کہ تمام تعلیمی ادارے بھی معمول کے اوقات میں 100فیصد حاضری کے ساتھ کھل سکیں گے جبکہ  12سال سے زائد عمر کے تمام طالب علم ویکسینیشن یقینی بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر