 
                                                      کراچی پولیس
کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف کارروائی کے نتیجے میں1278 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروائی کے نتیجے میں منشیات فروش ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمدکر لی ہیں جبکہ اسٹریٹ کرمنلز سے 99 سے زائد غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اے وی ایل سی نے کارروائی کے نتیجے میں موٹرسائیکل، کارلفٹنگ میں ملوث 19 ملزمان گرفتارکر لیا۔
اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی ایل سی) حکام نے ملزمان سے چھینی اورچوری کی گئی 06 گاڑیاں اور 13 موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی ہیں جبکہ ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 62 موٹرسائیکلیں 09 گاڑیاں تحویل میں لی گئی۔
کراچی پولیس نے مزید گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر گرفتار ملزمان کو تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 