
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلباء کی کثیر تعداد کرغزستان میں زیر تعلیم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر سردار اظہر طارق خان سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں سردار اظہر طارق نے گزشتہ دو سال کے دوران اٹھائے گئے سفارتی اقدامات، روابط کے فروغ کیلئے کی گئی کاوشوں اور سفارتخانے کی کارکردگی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے مابین خوشگوار تعلقات ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقتصادی سفارت کاری کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان اور کرغزستان کے مابین تجارتی و اقتصادی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
دوسری جانب کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر سردار اظہر طارق خان نے خصوصی ہدایات پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور کرغزستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News