Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا نالہ لئی ایکسپریس وے پر کام جلد شروع کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

حکومت کا نالہ لئی ایکسپریس وے پر کام جلد شروع کرنے کا فیصلہ

حکومت نے نالہ لئی ایکسپریس وے پر کام جلد شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں نالہ لئی ایکسپریس وے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ ، چیف سیکرٹری پنجاب، پارلیمانی سیکریٹری راشد شفیق نے شرکت کی جبکہ پنجاب سے متعلقہ دیگر اعلیٰ افسران نے بھی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 17 کلومیٹر طویل نالہ لائی منصوبہ اسلام آباد کے آئی جے پی روڈ کو جی ٹی روڈ سے جوڑنے کے لیے ایک بہت مفید متبادل راستہ پیش کرے گا۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ منصوبے کے تحت نالہ لئی کے اوپر ایکسپریس وے اور اور اطراف میں ماررکیٹیں بنیں گی، لیاقت باغ کے قریب سرکاری اراضی کو کمرشمل بنیادوں پر فروخت کر کے رقم منصوبے ہر خرچ ہوگی۔

بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ200 ارب روپے سے زائد مالیت کا یہ منصوبہ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کو سیلاب سے بچائے گا جبکہ یہ ٹرنک سیوریج سسٹم بنا کر دونوں شہروں کے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے مسائل کو بھی حل کرے گاْ۔

Advertisement

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو نالہ لئی منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت دی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ متعلقہ حکام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو اپناتے ہوئے  اس اہم انفراسٹرکچر منصوبے کو جلد از جلد مکمل کریں، منصوبے کے آغاز میں مزید کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا کرے گا جبکہ یہ بہت سی تجارتی سرگرمیاں بھی پیدا کرے گا۔

 واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے بھی ڈنمارک کے وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق امور پر گفتگو کی تھی جبکہ افغانستان میں امن کے حوالے سے بھی تبادکہ خیال کیا گیا تھا۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں استحکام کے لیے سیاسی اسٹرکچر اہم ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان اور استحکام کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ افغانستان سی انسانی المیے سے بچنے کے لیے بھی عالمی برادری کردار ادا کرے۔

Advertisement

عمران خان نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ڈنمارک کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور متبادل انرجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق امور پر ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ عالمی برادری کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر