Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق امریکی صدر نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کروانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

Now Reading:

سابق امریکی صدر نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کروانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کروانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فیڈرل جج کو درخواست دے دی ہے جس میں ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

 خبر ایجنسی کے مطابق درخواست میں ٹوئٹر کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع کی اپیل کی گئی ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کرنے کے لیے کمپنی کو امریکی کانگریس کے ارکان کی جانب سے مجبور کیا گیا تھا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ ٹوئٹر نے افغانستان میں طالبان کو مسلسل اپنی فتح کی ٹوئٹس سے آگاہ کرنے کی اجازت دے رکھی ہے لیکن ان کے دورِ صدارت کے دوران ہی ان کی ٹوئٹس کو سینسر کیا گیا اور ان پر غلط اطلاعات پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ان کی صدارت کے آخری ایام میں 6 جنوری کو امریکی پارلیمنٹ پر حملے کے بعد بند کیا گیا تھا، ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کیا تھا جس کی سابق صدر نے حمایت کی تھی، اس کے بعد ان کے فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور یوٹیوب کے اکاؤنٹ بند کردیئے گئے تھے۔

سابق صدر کا اکاؤنٹ بند کرنے پر ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی اشتعال انگیز ٹوئٹس سے ان کی پالیسی کی خلاف ورزی ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر