
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حافظ آباد سمیت ہر شہر کی ترقی کا عزم کر رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مہدی بھٹی اور رکن قومی اسمبلی شوکت بھٹی کی ملاقات ہوئی جس میں حافظ آباد کے ترقیاتی پیکیج پر پیشرفت اور حلقے کے مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار پسماندہ علاقوں کی جانب وسائل کا رخ موڑا ہے، ترقی پرپہلا حق دوردراز علاقو ں کا ہے۔
عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ ماضی کی طرح وسائل چند مخصوص شہروں کے لئے مختص نہیں کئے،حافظ آباد سمیت ہر شہر کی ترقی کا عزم کر رکھا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہحافظ آباد سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں کو ماضی میں بری طرح نظر انداز کیا گیا، حافظ آبادکے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔
سردارعثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے،تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی مرتبہ پنجاب میں یکساں ترقی کا ویژن دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہدیانتداری سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں، پی ڈی ایم کو نازک حالات میں منفی سیاست سے گریز کرنا چاہیے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے میں امن عامہ کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے کی ہدایت دی ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے عوام کو جو تکلیف اٹھانا پڑی، ذاتی طور پر معذرت خواہ ہوں، معمولات زندگی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، ریاست اپنی یہ ذمہ داری ہر صورت نبھائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News