Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام آدمی کے لیے جینا اس حکومت نے ناممکن بنا دیا ہے، راناثنااللہ

Now Reading:

عام آدمی کے لیے جینا اس حکومت نے ناممکن بنا دیا ہے، راناثنااللہ

پاکسان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ  عام آدمی کے لیے جینا اس حکومت نے ناممکن بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ رات میں بجلی کی قیمت بڑھائی اور اب پٹرول کی قیمت بڑھا دی ہے، اتنا بڑا اضافہ پہلے نہ کیا گیا، جو سمری بھیجی گئی تھی حکومت نے اس سے دگنا اضافہ کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی قوت خرید ختم ہو رہی ہے ، مہنگائی کو برداشت کرنا لوگوں کے لیے ناممکن ہو گیا ہے۔

راناثنااللہ نے کہا کہ یہ کہتا تھا کہ آئی ایم ایف نہیں جاوں گا ،خود کشی کر لوں گا , شرم کر لیں اور خود کشی کی ناکام کوشش ہی کر لیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں سے استدعا کروں گا کہ باہر نکلیں، لوگوں کو چاہیے کہ سڑکوں پر نکلیں،اب وہ وقت  آگیا ہے کہ لانگ مارچ کی کال دینی چاہیے۔

Advertisement

راناثنااللہ نے کہا کہ عوام لبیک کہیں گے، عوام کا سیلاب اسلام آباد کی طرف بڑھنا چاہیے، شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب چارٹر آف اکانومی ہونا چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کٹھ پتلی کا اسلام آباد سے نکالنا ضروری ہے پاکستان  پیپلزپارٹی متحدہ اپوزیشن میں ہمارے ساتھ ہیں جبکہ مریم نواز پی ڈی ایم میں ساتھ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر