Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران صاحب اور ان کی چور کابینہ کی ضمانت کو تھوڑے دن رہ گئے ہیں، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عمران صاحب اور ان کی چور کابینہ کی ضمانت کو تھوڑے دن رہ گئے ہیں، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب اور ان کی چور کابینہ کی ضمانت کو تھوڑے دن رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف پر اب الزام لگا کر عوام کی نظر چوروں اور مافیا کو دیئے ہوئے این آر او سے نہیں ہٹا سکتے، بیانات اور ٹویٹس کے ذریعے الزامات لگانے کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس جو ثبوت تھے وہ این سی اے بھیج دیئے تھے جہاں سے زور دار طمانچہ پڑا ہے، لندن کورٹ، سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور این سی اے کے طمانچے کی گونج پوری دنیا نے سُنی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو صادق اور امین سپریم کورٹ، ہائی کورٹ، نیشنل کرائم ایجنسی اور لندن کورٹ نے سرٹیفیکٹ دیا ہے، عمران صاحب اور ان کے چور کابینہ کی ضمانت کو تھوڑے دن رہ گئے ہیں، ان چوروں اور ڈاکوؤں کی تفصیل عوام کو بتائیں جو عمران صاحب کی سرپرستی میں تین سال سے جاری ہے۔

Advertisement

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 800 ارب کی چینی، 600 ارب کا آٹا، 122 ارب کی ایل این جی، 126 ارب کی بی آر ٹی، 500 ارب سے زائد ادویات سمیت ہزاروں ارب کی ڈکیتی پر چور عمران صاحب اینڈ مافیا کا یوم حساب قریب ہے، چوروں اور مافیا کو این آر او دے کر عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش نہ کریں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ ضمانت کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، عمران صاحب، ان کے اے ٹی ایمز اور مافیاز کے اکاؤنٹس کی تفصیل عوام کو دکھائیں، عوام کو پتہ چلنا چاہیے کہ تین سال میں عمران صاحب اور ان کے اے ٹی ایمز نے کتنے اکاؤنٹس بھرے، ابھی کچھ اسکینڈلز سامنے آئے ہیں، عوام کے سامنے اصل ہوشربا کرپشن کی داستان آنا ابھی باقی ہیں، عمران صاحب اور ان کے اے ٹی ایمز کی ہزاروں ارب کے اسکینڈل اور کرپشن کی سزا عوام کاٹ رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر