پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر انور علی کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے کرکٹر انور علی کی والدہ کے انتقال کے بارے میں سن کر دکھ ہوا ہے۔
Saddened to hear about our cricketer Anwar Ali’s mother passing away. It’s particularly tough for cricketers/sportsmen who are mostly away from their families at work either touring or playing and then suddenly such tragic news is broken!
— Ramiz Raja (@iramizraja) October 11, 2021
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ یہ خاص طور پرکھلاڑیوں کے لیے مشکل ہے جو زیادہ تر اپنے خاندانوں سے دور کام پر یا دورے پر ہوتے ہیں یا پھر کھیلتے ہیں اور پھر اچانک ایسی افسوسناک خبرآ جاتی ہے۔
اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انور علی کی والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کی تھی۔
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
My friend Anwar Ali’s beloved mother passed away
May Allah SWT give sabr to the family & grant aunty highest rank in Jannah.@realanwarali48— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) October 10, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News