Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،نمیبیا کے ہاتھوں اسکاٹ لینڈ کو شکست

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،نمیبیا کے ہاتھوں اسکاٹ لینڈ کو شکست

پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے والی نمیبیا نے سپر 12 مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

نمیبیا کے بولر روبن ٹرمپل مین نے پہلے ہی اوور میں اسکاٹ لینڈ کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے اس کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی تھی جبکہ چوتھا نقصان 18رنز پر اٹھانا پڑا۔

ایسے میں مائیکل لیسک نے 44 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نکالا،انہوں نے پہلے 19 رنز بنانے والے میتھیو کراس کے ساتھ اور پھر 25 رنز بنانے والے کرس گریوس کے ساتھ پارٹنرشپس بناکر ٹیم کی سنچری مکمل کروائی۔

نمیبیا کی بہترین بولنگ کے باعث اسکاٹ لینڈ کی ٹیم  نےمقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کا آغاز تو اچھا رہا، تاہم اننگز کے درمیان میں بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، جس کے بعد جے جے سمٹ نے 32 رنز کی اعصاب شکن باری کھیل کر 110 رنز کا ہدف پورا کرتے ہوئے ٹیم کو جیت دلائی،نمیبیا کی جانب سے کریگ ولیمز 23 رنز بناکر دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔

فاتح ٹیم کے بولرروبن ٹرمپل مین کو بہترین بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے پہلے مرحلے میں اپنے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے مرحلے میں اسے پہلے ہی میچ میں افغانستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے والی نمیبیا کی ٹیم کا یہ دوسرے مرحلے میں پہلا میچ تھا۔

سپر 12 کے گروپ 2 کی اب تک کی صورتحال کی بات کی جائے تو پاکستان ٹیم بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ابتدائی دونوں میچز جیت کر گروپ میں پہلی پوزیشن پر ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گروپ 1 کا میچ کھیلا گیا تھا جس میں انگلینڈ نے بنگلادیش کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر