Advertisement
Advertisement
Advertisement

تجارت میں اضافے سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی، چوہدری پرویزالہٰی

Now Reading:

تجارت میں اضافے سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی، چوہدری پرویزالہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ تجارت میں اضافے سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی سے تھائی لینڈ کے سفیر چکرید کراچنی وانگ کی وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دیرینہ مضبوط سیاسی اور معاشی تعلقات ہیں، رابطہ عوام کے فروغ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مابین کاروباری روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، تجارت میں اضافے سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے مزید کہا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے اسپیشل اکنامکس زونز بنائے جارہے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب تھائی لینڈ کے سفیر چکرید کراچنی وانگ نے کہا کہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی اور کلچر نے بہت متاثر کیا، تھائی کمپنیاں پاکستان میں زرعی اور فوڈ پروڈکٹس میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں۔

تھائی لینڈ کے سفیر چکرید کراچنی وانگ نے مزید کہا کہ تھائی لینڈ کی حکومت ٹیکسلا میوزیم میں بدھا کی باقیات کو محفوظ کرنے کی منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر