Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں امن ہماری اولین ترجیح ہے ، وزیرخارجہ

Now Reading:

افغانستان میں امن ہماری اولین ترجیح ہے ، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن ہماری اولین ترجیح ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اپنے ایک  بیان میں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی واخلاقی معاونت جارے رکھنے کے لیے پرعزم ہے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں۔

 وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کی مشکلات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہیں، قابض بھارتی افواج کے ظلم وستم اور جنگی جرائم کے ناقابل تردید شواہد پرمبنی ڈوزیردنیا کے سامنے رکھے۔

شاہ محمودقریشی کا یہ کہنا تھا کہ افغانستان میں امن ہماری اولین ترجیح ہے جبکہ افغانستان میں امن ہوگا تو خطہ میں امن ہوگا ۔ پاکستان افغان امن عمل سمیت خطہ میں امن واستحکام کے لیے کوشش جاری رکھے گا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ملتان. افغانستان میں قیام امن کی ہماری کاوشیں دنیا دیکھ رہی ہے، مظلوم کشمیریوں کو بھارتی قابض افواج سے نجات دلانے کے لیے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا۔

Advertisement

 شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا ء نے دنیا کی طاقتور معیشت کو بری طرح متاثر کیا، خطےمیں دیر پا امن کے لیے عالمی برادری کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیرخارجہ  نےکہا کہ پاکستانی معیشت حوصلہ افزا معاشی اعشاریوں سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پاکستانی قوم دہشتگری, کورونا جیسے چیلنجز پرقابو پاکر مضبوط قوم ابھری ہے۔

 شاہ محمودقریشی ن ے یہ بھی کہا کہ پاکستان دنیا میں ایک خوشحال ملک کے طور پر ابھر رہا ہے جبکہ ملک میں زرعی اور درآمدات کے شعبہ میں نمایا ترقی ہورہی ہے۔ حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی ترقی عوامی مفاد میں جاری رہے گی۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کیمونٹی کی فلاح وبہبود ہماری اولین ترجیح ہے ، ہمارے سفارت خانے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر