
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں 16فیصد اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ستمبر2021ء میں 236 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ ستمبر 2020ء میں کل براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 203 ملین ڈالر کی تھی۔
عبدالرزاق داؤدکا کہنا تھا کہ رواں مالی سال ستمبر میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 16فیصد اضافہ ہوا ہے، حکومت توقع رکھتی ہے کہ آنے والے مہینوں میں مزید سرمایہ کاری آئے گی۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کی وجہ سے ملازمتوں کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔
واضح رہے اس سے قبل مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سرکاری نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں 50 کروڑ ڈالر کا آم کا گودا برآمد کرنے کی استعداد ہے۔
مشیر تجارت نے کہا تھا کہ جاپان نے بھی پاکستان سے آم کی درآمد کی منظوری دی ہے،2021 میں 1 لاکھ 60 ہزار ٹن آم برآمد ہونگیں۔
عبدالرزاق داؤد نے یہ بھی کہا تھا کہ گزشتہ سال 80 ہزار ٹن آم کی برآمد کا ہدف تھا لیکن ہدف سے زیادہ برآمد ہوا،آم کی برآمد اور ویلیو ایڈیشن سے کروڑوں ڈالرز زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا تھا کہ حکومت روس اور چین کی مارکیٹوں تک پاکستانی آم کی رسائی کے اقدامات کررہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News