Advertisement
Advertisement
Advertisement

زرتاج گل کی سندھ حکومت سے ریسکیو ادارہ بنانے کی اپیل

Now Reading:

زرتاج گل کی سندھ حکومت سے ریسکیو ادارہ بنانے کی اپیل
زرتاج گل

وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے سندھ حکومت سے ریسکیو کا ادارہ بنانے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے لاہور میں ریسکیو 1122 اکیڈمی میں 10ویں نیشنل ریسکیو چیلنج ایمرجنسی سروسز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے ریسکیو ادارہ بنا کر اچھا کام کیا ہے۔

 زرتاج گل نے کہا کہ تاریخ ان لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے جو آنے والی نسلوں کا سوچتے ہیں۔

وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے  مزید کہا کہ ریسکیو 1122 سندھ کے سوا اس وقت ملک بھر میں کام کر رہی ہے، لیکن سندھ حکومت کی جانب سے اب تک ایسا کوئی اقدام نہیں کیا جا رہا۔ میں سندھ حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ بھی ریسکیو کا ادارہ بنائیں۔

واضح رہے اس سے قبل وزیرمملکت زرتاج گل نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذہب نے ہمیں جوآزادی دی اس پر ہمیں فخر ہے۔

Advertisement

‏ زرتاج گل نے کہا تھا کہ ہمارے کلچر کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے، میرےکلچر نے مجھےعزت دی ‏ہے اسلام نے مجھےحیا سکھائی ہے۔

وزیرمملکت زرتاج گل نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں ‏‏12سے زائد پارلیمانی سیکریٹریز خواتین ہیں، تحریک پاکستان کے بعد پی ٹی آئی نےخواتین کومقام دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر