Advertisement
Advertisement
Advertisement

جماعت اسلامی کی ایک ہی ترجیح ہے جو کشمیر کی آزادی ہے، سراج الحق

Now Reading:

جماعت اسلامی کی ایک ہی ترجیح ہے جو کشمیر کی آزادی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی ایک ہی ترجیح ہے جو کشمیر کی آزادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر کی آزادی کا کئی بار موقع آیا جسے ہمارے حکمرانوں نے ضائع کردیا، کشمیر کی آزادی اور کشمیر کاز کو چھوڑنا پاکستان کے نظریہ کے ساتھ غداری ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آج تک آزادی کی شمع مقبوضہ کشمیر کے عوام کی وجہ سے روشن ہے، کشمیر کے لئے سیاسی اور سفارتی کے ساتھ عسکری جدوجہد بھی کرنا چاہیے۔

 سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ دنیا انقلابات سے بھری پڑی ہے، افغانستان دنیا کی سب سے بڑی فوج کو شکست دے سکتا ہے تو کشمیر میں کیا رکاوٹ ہے۔

 امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ افغانستان کو آزادی اللہ پر توکل اور جہاد کے نتیجے میں ملی، جب تک قرآن مجید موجود ہے جو قیامت تک ہے تو جہاد کا پیغام رہے گا۔

Advertisement

 سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ جدوجہد کا جذبہ سید علی گیلانی نے پیدا کیا۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بستیوں کی بجائے قبرستان آباد کئے، مقبوضہ کشمیر کے عوام نے موت قبول کی لیکن بھارتی فوج کے ہاتھوں خوراک یا دوائی قبول نہ کی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی بار بار پاکستان کی حکومت کو کہہ چکی کہ کشمیریوں کے حق دلانے کے لئے اقدام کرے، اقوام متحدہ کی تئیس قراردادیں استصواب رائے کے لئے موجود ہیں۔ آج کی حکومت پر واضح کرنا چاہتا ہوں جب تک کشمیر کا مسلہ حل نہ ہو خطہ معمول پر نہیں آسکتا۔

 سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کی ہریالی کشمیر سے آنے والے دریاوں کے پانی سے ہے، پاکستان کو بچانا ہے تو مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے فیصلہ کن معرکہ لڑنا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے آزادکشمیر انتخابات جاکر نئے آپشن کی بات کی یہ نئے آپشن بھارت کی خواہش ہے، آپشن ایک ہی ہے جو استصواب رائے ہے ورنہ اس جدوجہد کو سبوتاژ کرنا ہوگا۔

 سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی ایک ہی ترجیح ہے جو کشمیر کی آزادی ہے۔ کشمیر کے عوام بھی ہمارا ساتھ دیں گے، کشمیر کاز کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے اپنی آدھی زندگی جیلوں میں کاٹی ہے، وہ دن ضرور آئے گا جب سری نگر پر سبز ہلالی پرچم لہرایا جائے گا۔ آزادی کی کرنیں اور شمعیں روشن ہوں گی اور کشمیر ضرور پاکستان بنے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر