پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سے پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ٹیلی فون پر مشاورت ہوئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد کی ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کے فیصلے کی توثیق، قائدین کا ملک کی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق ہوا ہے۔
دونوں رہنماؤں مینں اتفاق ہوا کہ قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے نجات دلانے کے لئے گھروں سے نکلنا ہوگا، ملک بھر میں احتجاج، احتجاجی ریلیاں اور مارچ ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News