
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ محسن انسانیت حضور ﷺ کی زندگی ہمارے لیے ایک رول ماڈل ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جشن عید میلاد النبی کے موقع پر پیغام دیتےہوئے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کو ہم اپنے پیارے نبی ﷺ کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کے عزم کو دہراتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کا تقاضا ہے کہ ہم تمام اختلافات بھلا کر ایک امت بن جائیں، انسانیت کی فلاح کے لیے دنیا کو رحمت اللعالمین ﷺ کے اسوہ حسنہ کو مثال بنانا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیغمبر اسلام ﷺ نے ایک ایسا سماج تشکیل دیا جس میں سب لوگوں کے لیے مساوی حقوق تھے۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ ہمیں دنیا کے سامنے اپنے بہترین قول اور فعل سے ثابت کرنا ہوگا کہ ہم حضرت محمد مصطفی ﷺ کے سچے امتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News