
ویسٹ انڈیز کے سابق ٹیسٹ بولر ای ین بشپ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے لیے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر ای ین بشپ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے لیے فیورٹ ہے جب کہ بھارت، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت سکتے ہیں۔
ای ین بشپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بولرزخطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
دوسری طرف شعیب اختر نے کہا کہ بھارتی میڈیا جیت کے دعوے کرکے اپنی ٹیم کے لیے مشکلات بڑھا رہا ہے، ایسا نہ ہو یہ دعوے انہیں ذلیل کرادیں، بھارتی میڈیا نے ٹورنامنٹ میں غیر ضروری طور پر اپنی ٹیم کی جیت کے دعوے کرکے ٹیم پر دباؤ بڑھا دیا ہے، یہ دبا بھارت کو شکست سے دوچار کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں ایڈیشن میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News