
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین رکی پونٹنگ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کئی مواقع پر آسٹریلوی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بنے ہیں اور سردست آئی پی ایل فرنچائز دہلی کےپیٹلز کو بھی اپنے تجربے سے مستفید کررہے ہیں۔ اسی وجہ سے بھارتی بورڈ نے انہیں کوچنگ کی پیشکش کی تھی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پونٹنگ کے انکار کے بعد راہول ڈریوڈ سے رجوع کیا، ڈریوڈ نومبر میں بھارتی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News