ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) پشاورکا کہنا ہے کہ ملاوٹ کرنے والے دودھ فروشوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 14 دودھ فروشوں کوگرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرنے پشاورکے یونیورسٹی ٹاؤن، ناصرباغ روڈ اور بورڈ بازار میں موبائل ملیک لیبارٹری کے ذریعے دودھ کی دکانوں کامعائنہ کیا۔
ڈی سی پشاورکے مطابق شہروں میں ناقص دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 410 لیٹر دودھ تلف کردیا جبکہ دودھ میں پانی کی وافر مقدار میں ملاوٹ ثابت ہونے پر 14 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News