Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، سیکورٹی کے سخت انتظامات

Now Reading:

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، سیکورٹی کے سخت انتظامات

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا رنگا رنگ میلا آج سے لاہور میں سجنے جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سی سی پی او لاہور نے  اسٹیڈیم سے ہوٹل اور ہوٹل سے اسٹیڈیم تک سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیموں کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ، 5 ایس پیز کی نگرانی میں 21 ایس ڈی پی اوز فرائض سرانجام دیں گے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق 53 ایس ایچ اوز،  22 ڈولفن ٹیمیں اور 20 پیرو ٹیمیں گشت پر معمور ہیں جبکہ فول پروف سیکیورٹی کے لیے ایلیٹ فورس کی 23 گاڑیاں اور سنائپرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ ٹیموں کے روٹس پر کوئی گاڑی اور  موٹرسائیکل کھڑی نظر نہ آئے ، ہم نے شائقین کرکٹ اور شہریوں کے لیے جامعہ ٹریفک پلان مرتب کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ شائقین کرکٹ کو بذریعہ شٹل بس سروس پارکنگ اسٹینڈز سے اسٹیڈیم تک لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور کی الائیڈ محکموں کیساتھ مل کر سرچ اینڈ سویپ آپریشن جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے اور ڈیوٹی میں غفلت،  کاہلی، لاپرواہی اور عدم توجہی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کےخلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آج قذافی اسٹیڈیم میں دو میچز کھیلے جائیں گے، سندھ کا مقابلہ سینٹرل پنجاب سے ہو گا جبکہ دوسرامقابلہ  بلوچستان اور ناردرن کےدرمیان کھیلا جائیگا۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر