
سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندربلوچ کا کہنا ہے کہ پنجاب بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندربلوچ ڈینگی کے کیسز بڑھنے پر ڈی جی ہیلتھ کے دفترپہنچیں اور پنجاب بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔
عمران سکندربلوچ نے ڈینگی فیلڈ ہسپتال ایکسپوسنٹرپر ڈینگی کے تشخیصی ٹیسٹوں کی صلاحیت بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے بستر،ادویات اور تشخیصی ٹیسٹوں سمیت تمام طبی سہولیات وافرمقدارمیں موجودہیں۔
عمران سکندربلوچ کا کہنا تھا کہ سی ای ہیلتھ لاہور ڈاکٹرفیصل لاہورمیں انسدادڈینگی سرگرمیوں کی خودمانیٹرنگ کریں، پنجاب بھرمیں ڈینگی ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر کارووائیاں تیزکردی جائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈینگی کے زیادہ کیسزوالے شہروں میں سرویلنس کو بڑھایا جائے اور انسداد ڈینگی اسپرے صرف متاثرہ علاقہ جات میں کیا جائے۔
واضح رہے کہ اس موقع پر ڈائریکٹر سی ڈی سی اور قائم مقام سی ای او لاہور ڈاکٹرفیصل بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News