Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جارہا ہے، عمران سکندربلوچ

Now Reading:

پنجاب بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جارہا ہے، عمران سکندربلوچ

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندربلوچ کا کہنا ہے کہ پنجاب بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندربلوچ ڈینگی کے کیسز بڑھنے پر ڈی جی ہیلتھ کے دفترپہنچیں اور پنجاب بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔

عمران سکندربلوچ نے ڈینگی فیلڈ ہسپتال ایکسپوسنٹرپر ڈینگی کے تشخیصی ٹیسٹوں کی صلاحیت بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے بستر،ادویات اور تشخیصی ٹیسٹوں سمیت تمام طبی سہولیات وافرمقدارمیں موجودہیں۔

عمران سکندربلوچ کا کہنا تھا کہ سی ای ہیلتھ لاہور ڈاکٹرفیصل لاہورمیں انسدادڈینگی سرگرمیوں کی خودمانیٹرنگ کریں، پنجاب بھرمیں ڈینگی ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر کارووائیاں تیزکردی جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ڈینگی کے زیادہ کیسزوالے شہروں میں سرویلنس کو بڑھایا جائے  اور انسداد ڈینگی اسپرے صرف متاثرہ علاقہ جات میں کیا جائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس موقع پر ڈائریکٹر سی ڈی سی اور قائم مقام سی ای او لاہور ڈاکٹرفیصل بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا، 150 ساتھیوں کے ہمراہ اردن پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر