ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ،پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 24اکتوبر کو کھیلے گا
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گا۔
شیڈول کے مطابق 24 اکتوبر کو پاکستان اوربھارت کے درمیان میچ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا ۔
26 اکتوبر کو پاکستان اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گا، 29 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ افغانستان کی ٹیم سے ہوگا اورمیچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق 2 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ اے ٹو سے شیخ زاہد انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں ہوگا جبکہ 7 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ بی ون بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا ۔
10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی اور 11 نومبر دوسرا سیمی فائنل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا ،14 نومبر کو فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News