
افغانی شائقین کرکٹ پاکستان بمقابلہ افغانستان میچ میں ایک مرتبہ پھر آپے سے باہر ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹکٹ کے بغیر افغانی شائقینِ کرکٹ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے دروازے پر چڑھ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے، دبئی پولیس نے کرکٹ اسٹیڈیم کے دروازوں کو چاروں طرف سے بند کردیا ہے۔
ٹکٹ والے شائقین کو بھی اسٹیڈیم کے اندر داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ آج کھیلا جارہا ہے۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News