
پاکستان کرکٹ ٹیم کا دبئی میں بھرپور ٹریننگ کاسلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کھلاڑیوں نے جمعرات کو ٹیم ہوٹل میں جم سیشن کیا،افغانستان کے خلاف میچ سے قبل تمام کھلاڑی نیٹ سیشن میں بھی حصہ لیں گے۔
قومی اسکواڈ آج آئی سی سی اکیڈمی کے گراؤنڈ میں ٹریننگ کرے گا،تین گھنٹے پر مشتمل ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین گروپ میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے دو میچز میں بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔
دو میچز میں لگاتار فتح حاصل کرنے کے بعد پاکستان ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News