Advertisement
Advertisement
Advertisement

منی بجٹ کی باتیں شہباز شریف کو زیب نہیں دیتیں،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب

Now Reading:

منی بجٹ کی باتیں شہباز شریف کو زیب نہیں دیتیں،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ منی بجٹ کی باتیں شہباز شریف کو زیب نہیں دیتیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے شہباز شریف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  ان کے دور میں کئے گئے مہنگی بجلی کے ٹھیکے آئندہ کئی سال اس قوم کے سر پر بوجھ رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے زرمبادلہ کو جس بےدردی سے لٹایا گیا اس بات کی تاریخ گواہ ہے اور آنے والی نسلیں ان کو کبھی معاف نہیں کریں گی۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ نمائشی گورننس کے روپ میں عوام پر قرضوں کا بوجھ چڑھایا گیا،کیا آپ کے دور حکومت میں ایسے پراجیکٹ نہیں لگائے گئے جو اب سفید ہاتھی ثابت ہو رہے ہیں ۔

ترجما ن پنجا ب حکومت کا کہنا تھا کہ صرف میٹرو اور اورنج ٹرین پر ہی سالانہ اربوں روپوں کی سبسڈی حکومت کو دینا پڑ رہی ہے جبکہ قرضوں کی اقساط اور سود کی مد میں الگ سے پیسے دینے پڑ رہے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ کیا شہباز شریف کے دور میں باؤنس شدہ چیک ہم نے کلئیر نہیں کئے،کیا شہباز شریف کے دور میں جنوبی پنجاب کے باسیوں سے سوتیلوں والا سلوک نہیں کیا گیا،ہمیں عوام کی تکلیف کا اندازہ ہے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہیں ۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت 360 ارب کے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج سے پورے صوبے کو سیراب کر رہی ہے۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور  کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف  جنوبی پنجاب کے باسیوں کو ان کا حق دلوا کر ان کی محرومیوں کو دور کر رہی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر