Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی اور کوئٹہ سے لاہورآنے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر،مسافر پریشان

Now Reading:

کراچی اور کوئٹہ سے لاہورآنے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر،مسافر پریشان

کراچی اورکوئٹہ سے لاہور آنے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثرہوگیا جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس 2 گھنٹہ تاخیر سے آرہی ہے جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی بزنس ایکسپریس 4 گھنٹے 30 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس 4 گھنٹہ لیٹ آرہی ہے جبکہ کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس 1 گھنٹے 50 منٹ لیٹ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کراچی سے لاہور آکر پشاور جانے والی خیبر میل 1 گھنٹے 15 منٹ کی تاخیر کا شکار ہے جبکہ کراچی سے براستہ فیصل آباد ملکوال جانے والی ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 15 منٹ کی تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے براستہ پاکپتن لاہور آنے والی فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ40 منٹ لیٹ ہے جبکہ کراچی سے لاہورآکر راولپنڈی جانے والی تیز گام 1گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔

Advertisement
ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی سے لاہور آکر سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹے 05 منٹ تاخیر کا شکار ہے جبکہ کراچی سے براستہ فیصل آباد لاہورآنے والی قراقرم 1 گھنٹے 15 منٹ لیٹ ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس 1 گھنٹے 10 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ سے لاہور آکر پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 1 گھنٹے 30 منٹ کی تاخیر کا شکار ہے جبکہ کراچی سے لاہور آکر اسلام آباد جانے والی گرین لائن45 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔
دوسری جانب لاہور سے کراچی اور کوئٹہ جانے والی ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثرہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک بزنس ایکسپریس سہ پہر 4 بجے کی بجائے شام 6 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی جبکہ کراچی ایکسپریس شام 5 بجے کی بجائے رات 7 بجے لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ 2025، ہانگ کانگ کی بنگلادیش کے خلاف بیٹنگ جاری
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر