Advertisement
Advertisement
Advertisement

جہاں اختیار ہوگا وہاں احتساب بھی ہوگا، فرخ حبیب

Now Reading:

جہاں اختیار ہوگا وہاں احتساب بھی ہوگا، فرخ حبیب
فرخ حبیب

فرخ حبیب کا ٹوئٹ

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جہاں اختیار ہوگا وہاں احتساب بھی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نےا پنے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو این آر او نہیں ملے گا، یہ لوگ اقتدار میں آکر لوٹ مار کرتے  ہیں۔

اپنے بیان میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مزید کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے راستے میں صرف عمران خان کھڑے ہے اور عمران خان لندن میں محلات نہیں بنا رہے بلکہ وزیراعظم عمران خان دس ڈیم بنارہے ہیں جس سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر مملکت فرخ حبیب نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے وزیر اعظم سے یہ ہی سیکھا ہے کہ محنت لگن سے سب کچھ ممکن ہے۔

انہوں نے کہا  تھاکہ عمران خان نے کرکٹ کے میدان سے لیکر شوکت خانم اسپتال اور سیاسی میدان میں محنت سے ہی کامیابیاں حاصل کیں ، لوگ بڑی مخالفتیں کرتے رہے عمران خان ان مخالفتوں کے باوجود آگے بڑھتے گئے ، ہمارا مقصد پاکستان کو خوشحال بنانا ہے ، جب ہم آئے تب صرف 15 دن کا بیک اپ تھا ، ہر ادارہ کسارے کے ساتھ چل رہا تھا۔

Advertisement

 فرخ حبیب نے کہا  تھا کہ زرداری اور نواز شریف خاندان کے اپنے اثاثے بڑھ رہے تھے ملک کہ کم ہورہے تھے ، ان تین سالوں میں ہم نے اپوزیشن کے تمام تر حربے ناکام بنائے ، ہم لوگوں کو اپنی چھت دے رہے ہیں ، پاکستان کے بینکوں نے 60 ارب روپے کے قرضے منظور کرلیے ہیں ، یہ قرضے محدود وسائل والے لوگوں کو ملیں گے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب کا مزید کہنا تھاکہ وزیر اعظم بیرون ملک اپنے فلائٹس نہیں بنا رہے بلکہ بیرون ملک سے پیسہ اپنے ملک لے کر آرہے ہیں ، ہر محدود وسائل والے کو 5 لاکھ روپے قرض آسان اقساط پر دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر