
کراچی میں سی ٹی ڈی انوسٹی گیشن کی جانب سےکامیاب کارروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں لیاری گینگ وار کے دو اہم کارندے حارث عرف رام جانے اور عابد بلوچ عرف عابد گوئی کو منگھوپیر روڈ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار عزیر جان بلوچ کے اہم کمانڈر سہیل ملا گروپ سے ہے، ملزمان نے 2013 میں لیاری گینگ وار میں شمولیت اختیار کی تھی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان ابتداء میں منشیات فروشی اور ساتھیوں کو بیک اپ دینے کا کام کرتے تھے، 2015 اور 2016 میں ملا سہیل اور اسماعیل پینترا کی ہدایت پر کئی افراد کو قتل بھی کرچکے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان اغوا، دستی بم حملے، بھتہ خوری، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث ہیں جبکہ ملزمان نے اپنے مخالفین 3 افراد کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News