پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی انتہاپسندوں نے بھارتی کرکٹر محمد شامی کے خلاف نفرت انگیز مہم شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد شامی کو مسلمان ہونے کے ناطے ہندو انتہا پسندوں نے نشانے پر رکھ لیا، سوشل میڈیا پر محمد شامی کے خلاف مہم چلائی گئی اور انتہائی گھٹیا زبان استعمال کی گئی۔
ہندوانتہا پسندوں نے محمد شامی کو بھارتی ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
محمد رضوان نے میچ میں 79 اور بابر اعظم نے 68 رنز بنائے اور پاکستان کو باآسانی فتح سے ہمکنار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News