
پیپلز پارٹی کی رہنما مہرین بھٹو کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار نے بجلی کے بعد پیٹرولیم بم گرا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مہرین بھٹو کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل دیتے ہوئے کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار عوام کو زندہ درگورکررہی ہے، نئے پاکستان میں سکون پانے کیلئے مرنا شرط ہے، عمران خان مہنگائی کر کے قوم سے ووٹ دینے کا بدلہ لے رہے ہیں۔
ڈاکٹر مہرین بھٹو نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام سے دشمنی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے اشیائے خوردونوش مزید مہنگی ہونگی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فل فور واپس لے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News