 
                                                      پارلیمنٹ کی مدت ختم ہوتے ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا آغاز
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ مینوفیکچررز کی طرف سے برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں ردو بدل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان (یو ایس سی) پر سال 2020سے پانچ بنیادی اشیائے خوردونوش پر سبسڈی جاری ہے۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا تھا کہ سٹورز پر 1500سے زائد برانڈڈ اشیاء بازار سے بارعایت فراہم کی جاتی ہیں۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز مینوفیکچرر نہیں، ریٹیلر ہے ،اس کا بنیادی مقصد بلیک مارکیٹنگ، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کا سدباب کرنا ہے۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کا اثر یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب ان برانڈز کی اشیاء پر بھی پڑے گا۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ان اشیاء کی نئی قیمتیں پرنٹڈ ریٹیل مارکیٹ پرائس سے کم رہیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 