Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب حکومت نے صنعتی مراکز کی 100فیصد آباد کاری کی پالیسی اپنائی ہے، اسلم اقبال

Now Reading:

پنجاب حکومت نے صنعتی مراکز کی 100فیصد آباد کاری کی پالیسی اپنائی ہے، اسلم اقبال
میاں اسلم اقبال

اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے صنعتی مراکز کی 100فیصد آباد کاری کی پالیسی اپنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیرصدارت پیسک ہیڈ کوارٹر آفس میں پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن بورڈ کے ممبران کا 117واں اجلاس ہوا جس میں اسمال انڈسٹریل اسٹیٹس کی کالونایزیشن اور پیسک کی جاری اسکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب روزگار اسکیم کے تحت ہنرمند نوجوانوں کو اپنا روزگار شروع کرنے کے لئے آسان قرضوں کی فراہمی جاری ہے، اسکیم میں تیزی لانے کے لئے قرض حصول کی شرائط کو مزید نرم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دستکاری کے فن کی ترویج اور کاٹیج انڈسٹری کی بحالی کے لئے بھی آسان قرضے دیئے جارہے ہیں، پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کی کریڈٹ اسکیموں کے تحت گزشتہ تین سالوں میں 45,735 ملین روپے کے قرضے تقسیم کیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے مزید کہا ہے کہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی یونٹ لگنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، پنجاب حکومت نے صنعتی مراکز کی 100فیصد آباد کاری کی پالیسی اپنائی ہے، گجرات اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ اور سرجیکل سٹی سیالکوٹ کے قیام پر تیزی سے کام جاری ہے۔

Advertisement

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے صنعتی مراکز میں ترقیاتی کاموں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری صنعت وتجارت، ایم ڈی پیسک، ڈائریکٹر پیسک اور دیگر بورڈ ممبران شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر