وزیراعظم شہبازسریف کے بطور انچارج وزیر ہوتے ہوئے گندم کی درآمد کا انکشاف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجلی،پیٹرول،ٹیکس میں اضافے کو منی بجٹ قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجٹ تقریر میں، میں نے جو کچھ کہا تھا، وہ سچ اور حکومت جھوٹی ثابت ہوگئی ،میں نے کہا تھا کہ حکومت منی بجٹ لائے گی، آج یہ بات سچ ثابت ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا کہ حکومت نے بجٹ کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا، یہ حکومت چلے گی تو معیشت نہیں چلے گی،یہ حکومت چلے گی تو غریب کی روٹی، روزگار اور کاروبار نہیں چلے گا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیکس چھوٹ والی اشیاءپر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے، پٹرول، بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام اور معیشت کے خلاف دہشت گردی ہے ،مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی پہلے ہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، حکومت نے ایک نیا بم پھینک دیا ہے ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی آئی ایم ایف کی قربان گاہ پر معیشت اور قوم کو قربان کررہے ہیں،آئی ایم ایف کی شرائط پر اندھا دھند عمل کرنے والی حکومت نے عوام کے مفاد کا خیال نہیں رکھا، عمران نیازی خود ایسے اقدامات کررہے ہیں جس سے مہنگائی بڑھتی ہے، پھر قوم سے شکوہ کرتے ہیں کہ عوام کو مہنگائی بڑھنے کی وجوہات سمجھ نہیں آرہی۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ قوم کو اچھی طرح سمجھ آرہی ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے اور کون یہ ظلم ہر روز ڈھارہا ہے ،مسئلہ قوم کی سمجھ کا نہیں بلکہ حکمرانوں کی کرپشن، جھوٹ اور تاریخی نالائقی ونااہلی کا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قوم کو حکمرانوں کی نالائقی، نااہلی اور کرپشن کی کڑی سزا مل رہی ہے،حکومت کو یہ احساس نہیں کہ عوام کا گزارہ نہیں ہو رہا ،حکومت تین سال سے قوم کو چکر پہ چکر دے رہی ہے، ٹیکس مہنگائی، قرض بڑھتے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی مہنگائی قیامت خیز حدوں پر پہنچ چکی ہے، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ظلم ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ اتنی سنگین مہنگائی ملک کی معاشی وائیبیلٹی کا سنگین مسئلہ پیدا کر رہی ہے جو پاکستان کے لئے نیک فال نہیں ،اضافہ مسترد کرتے ہیں، حکومت یہ ظالمانہ فیصلہ واپس لے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں 14 فیصد حالیہ اضافے کے بعد پٹرول کی مہنگائی کا بم منی بجٹ کا تسلسل ہے،منی بجٹ پر منی بجٹ موجودہ حکومت کی معاشی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے عوام کی جان لینے کے بجائے عمران نیازی استعفی دیں، صرف اسی طرح ملک وقوم کو ریلیف مل سکتا ہے،عوام کا خون ہر روز نچوڑنے سے بہتر ہے عمران نیازی ملک اور قوم کی جان چھوڑ دیں۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ رعایتی نمبرملنے کے باوجود عمران نیازی ملک اور عوام کی خدمت میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں،مہنگائی بڑھے تو وزیراعظم کرپٹ ہے ، اپنی کہی بات پر عمل کریں، ایسے شخص کو وزارت عظمی سے چمٹے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 10 روپے سے زائد بڑھانامظلوم عوام کی بددعائیں لینا ہے،ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 137 روپے 79 پیسے ہوگئی ، عوام کیسے زندہ رہیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غریب آدمی مرگیا ہے، کہاں جائے ، گھر کا نظام کیسے چلائے،بچوں کو روٹی کیسے کھلائے،20 ہزار تنخواہ والے کا 10 ہزار بجلی کا بل آرہا ہے، یہ اچھے دن لائے ہیں؟
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو 46 روپے لیٹر پٹرول کا وعدہ کرکے عمران نیازی نے پٹرول کی قیمت 173 روپے فی لیٹر سے زیادہ کردی ، یہ تھی آپ کی صداقت،پٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے، پھر عمران نیازی کہتے ہیں کہ قوم کو مہنگائی بڑھنے کی وجہ سمجھ نہیں آتی،مہنگائی بڑھنے ، معیشت کی تباہی کی بنیادی وجہ عمران نیازی ہیں، قوم کو یہ سمجھ آچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News