Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئٹہ کے زلزلے کی خوفناک خبر کے ساتھ جاگنا پریشان کُن ہے،احمد شہزاد

Now Reading:

کوئٹہ کے زلزلے کی خوفناک خبر کے ساتھ جاگنا پریشان کُن ہے،احمد شہزاد

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے کوئٹہ، سبی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے آنے والے زلزلے پر شدید دُکھ کا اظہار کیا  ہے اور کہا ہے کہ کوئٹہ کے زلزلے کی خوفناک خبر کے ساتھ جاگنا پریشان کن ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر احمد شہزاد نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرے خیالات اور دعائیں ہرنائی کے عوام کے ساتھ ہیں، اللہ سب کو سلامت رکھے، آمین۔‘

Advertisement

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر  شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میری دُعائیں، بلوچستان زلزلے کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔‘

Advertisement

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اللہ  تعالیٰ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین۔‘

واضح رہے کہ کوئٹہ، سبی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے شدید زلزلے کے باعث 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے، ہرنائی اور شاہرگ میں 70 سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مختلف علاقوں میں کئی افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے، تمام علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر