
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ الحمد للہ کم سے کم ایک ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج انشا اللہ مکمل ویکسینیشن کروانے والوں کی تعداد 3 کروڑ سے زائد ہوجائے گی۔
الحمد للہ کم سے کم ایک ویکسین لگانے والوں کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کر گئی. آج انشاءاللہ مکمل ویکسینیشن کروانے والوں کی تعداد 3 کروڑ سے زائد ہو جائے گی. 31 دسمبر تک 7 کروڑ پاکستانیوں کی ویکسینیشن کے ہدف کو انشاءاللہ حاصل کیا جائے گا. ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی تو آج ہی لگوائیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 2, 2021
وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا ہے کہ 31 دسمبر تک 7 کروڑ پاکستانیوں کی ویکسینیشن کے ہدف کو انشا اللہ حاصل کیا جائے گا، ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی تو آج ہی لگوائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News