Advertisement
Advertisement
Advertisement

حارث رؤف کی ڈیتھ اوور میں باؤلنگ نے سب کو حیران کردیا

Now Reading:

حارث رؤف کی ڈیتھ اوور میں باؤلنگ نے سب کو حیران کردیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں حارث رؤف نے دو میچز میں اننگز کے اختتامی اوورز کے دوران اپنی باؤلنگ  سے سب کو حیران کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اننگ کے ایک ایسے موقع پر جب بولرز کی پٹائی معمول کی بات ہے، حارث  رؤف کی گیند پر صرف ایک باؤنڈری لگی۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیتھ اوورز اننگز کا سولہواں سے بیسواں اوور ہوتا ہے، عام طور پر اننگز کے اس حصے میں بولرز کی پٹائی ہونا معمول کی بات ہے مگر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے دونوں میچز میں بیٹسمین  کو بڑے شاٹس مارنے نہیں دیے۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کیخلاف میچز میں حارث رؤف نے ڈیتھ اوورز میں 2، 2 اوورز کروائے اور دونوں میچز میں مجموعی طور پر صرف 23 رنز دیے جس میں ایک رن بائی اور ایک لیگ بائی کا ہے۔

ان ڈیتھ اوورز کے دوران حارث رؤف  نے 4 وکٹیں لیں اور انہیں صرف ایک ہی باؤنڈری لگ سکی۔

Advertisement

24 جنوری 2020 کو حارث  رؤف کا ڈیبیو ہوا تھا اور اس تاریخ سے اب تک صرف جنوبی افریقہ کے طبریز شمسی حارث سے زیادہ وکٹیں حاصل کرپائے ہیں، طبریز نے اس دورانیے میں 38 وکٹیں لی ہیں۔

حارث کی ان 33 وکٹوں میں 23 وکٹیں ڈیتھ اوورز میں آئیں۔

دائیں ہاتھ سے بولنگ کروانے والے حارث رؤف کا ڈیتھ اوورز میں اکانومی ریٹ 7.89 ہے جو ماہرین کے مطابق ٹی ٹوئنٹیز کے آخری اوورز میں ایک قابل قدر اکانومی ریٹ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر