
افغانستان کے خلاف پاکستان کی جیت کے ذمہ دار بلے باز آصف علی نے پاکستانی عوام کے لئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ایک پیغام میں بلے باز آصف علی نے اپنے پیغام میں ایک سوال کیا ہے۔
Aur koi hukam Pakistan? Shukriya @isbunited aur woh sub log jinho ne mere per belief rakha mere mushkil waqt mai. #PakistanZindabad
— Asif Ali (@AasifAli2018) October 29, 2021
آصف علی نے جیت کے بعد اپنے جاری کردہ پیغام میں پاکستانی عوام سے سوال کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ ’میرے لئے اور کوئی حکم ہے پاکستانیوں؟‘۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ شکریہ ان سب کا جن لوگوں نے مجھ پر مشکل وقت میں بھروسہ کیا۔
اسکے علاوہ آصف علی نے اپنے ایک اور پیغام میں ٹرافی پکڑے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے اور کہا ہے کہ ’عزت اور ذلت سب اللہ کے ہاتھ میں ہے‘۔
وَتُعِزُ مَن تَشَاء وَتُذِلُ مَن تَشَاء.
My success is only by Allah. #asifali #t20worldcup2021 #t20worldcup #WeHaveWeWill pic.twitter.com/gFTtV715uJAdvertisement— Asif Ali (@AasifAli2018) October 29, 2021
انہوں نے کہا ہے کہ میری جیت اور کارکردگی سب میرے اللہ کی وجہ سے ہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News