
پاکستان کرکٹ ٹیم نے تجربہ کار دستے کیساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور آصف علی کو کو کھلانے کا امکان ہے جب کہ عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی بھی کمبی نیشن کا حصہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق اوس فیکٹر کے باعث قومی ٹیم دو ریگولر سپنر اور تین فاسٹ باؤلرز کیساتھ میدان میں اترے گی۔
ٹیم ذرائع کے مطابق فٹنس مسائل نہ ہوئے تو وارم اپ میچز والا کمبی نیشن ہی بھارت کے خلاف کھیل سکتا ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا میچ 24 اکتوبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا اور قومی ٹیم آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News